لاہورہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس کا اجلاس 19اپریل کو طلب کر لیا گیا
اجلاس میں پاناما لیکس سے متعلق شفاف تحقیقات کے لئے قرار داد پر غور و خوض کیا جائیگا
ہفتہ 16 اپریل 2016 17:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس منگل کو 10:30 بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔ اجلاس محمد آصف شاکر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی پیش کردہ قرارداد پر غور خوض کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گذارش ہے کہ آجکل پانا مالیکس کے نام سے پوری دنیا کے اندر آف شور کمپنیوں سے متعلق انکشافات ہوئے ہیں۔
جس میں چند ممالک کی حکمرانوں اور اشرافیہ کی اپنی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے انکشافات کیے گئے ہیں۔ ان حکمرانوں اور اشرافیہ میں پاکستان کے کاروباری و سیاسی خاندان اور اعلیٰ شخصیات کے نام بھی آئے ہیں۔ جس سے پاکستانی عوام میں بالعموم اور وکلاء برادری میں بالخصوص تشویش پائی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہور جو کہ اس ملک کا اہم فورم ہے اور جس نے ہر ملکی ایشو پر عوام کی رہنمائی کیلئے اہم رول ادا کیا ہے اور ایک جاندار موقف ان کے سامنے رکھا ہے۔
اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے جن حکمرانوں اور اشرافیہ کے نام پانا ما لیکس نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ظاہر کیے ہیں ان کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور یہ تحقیقات کسی ایسے فورم یا ادارے سے کروائی جائیں جن کو پاکستان کی عوام کا اعتماد حاصل ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.