ترک صدرکی تضحیک ،جرمن حکومت نے مزاح نگاربوہمرمان کے خلاف کارروائی کی اجازت دیدی

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:24

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترک صدر طیب ایردوآن کی ’توہین کرنے پر ایک جرمن مزاح نگار کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دے دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل کے دفترسے جاری بیان میں کہاگیا کہ جرمن حکومت نے دوروزقبل بھیجی گئی ترکی کی حکومت کی اس درخواست کو منظور کر لیا جس کے تحت جرمن مزاح نگار بوہمرمان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دیدی گئی ہے ،گزشتہ روزایک انٹرویومیں جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا کہ چانسلر میرکل کی طرف سے مزاح نگار ڑاں بوہمرمان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دینا درست قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت کے بجائے ملکی عدلیہ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ بوہمرمان نے دو ہفتے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر ایک طنزیہ نظم نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کے ایک پروگرام میں پڑھی تھی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ’توہین آمیز‘ تھی۔

متعلقہ عنوان :