Live Updates

پاناما لیکس عالمی مسئلہ ہے ٗوزیر اعظم کمیشن بنانے کا اعلان کر چکے ہیں ٗعمران خان ثبوت دیں ٗ سردار یوسف

عمران خان اب بھی دھرنے کااعلان کر کے سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں ٗ کامیاب نہیں ہونگے ٗمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:16

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف نے کہاہے کہ پاناما لیکس عالمی مسئلہ ہے ٗوزیر اعظم کمیشن بنانے کا اعلان کر چکے ہیں ٗ عمران خان دھرنا سیاست چمکانے کے بجائے ثبوت دیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی سردار یوسف نے کہاکہ پاناما لیکس عالمی مسئلہ ہے اور وزیر اعظم کا پاناما لیکس میں نام نہیں ہے تاہم وزیر اعظم نے کمیشن بنانے کااعلان کیا ہے تاہم عمران خان اب بھی دھرنے کااعلان کر کے سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں جو کامیاب نہیں ہوسکے گی عمران خان دھرنے دیتے رہتے ہیں اس سے پاکستان کو نقصان پہنچتا ہے انہوں نے کہاکہ جس کے پاس ثبوت ہیں وہ کمیشن کے سامنے لائے انہوں نے کہاکہ سیاسی پوائنٹس حاصل کرنے کیلیے شور شرابا کیا جارہا ہے امریکا کے کسی آدمی کاپاناما لیکس میں نہ ہونا شکوک وشبہات کو تقویت دیتا ہے انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس میں بہت سے شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات