پناہ گزینوں کا موجودہ بحران مکمل طور پر قابو سے باہر ہو چلا ہے،بان کی مون

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دنیا میں نقل مکانی پر مجبور ہونے والے سات کروڑ افراد کے باعث پیدا ہونے والا پناہ گزینوں کو موجودہ بحران مکمل طور پر قابو سے باہر ہو چلا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر دفاتر میں پناہ گزینوں سے متعلق ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا کوموجودہ دور میں پناہ گزینوں اور نقل مکانی سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے اور ایسے میں سیاسی یکجہتی کی بہت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے صدر یونگ کم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جن ملکوں کو پناہ گزینوں کا سامنا ہے انھیں اس ضمن میں جلد از جلد حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کے بقول عالمی بینک ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت پناہ گزینوں کو ملازمت دینے والے اداروں کو بغیر شرح سود کے قرضے دیے جائیں گے۔آپ کیسے یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں کہ جس میں پناہ گزینوں کو ضروریات زندگی میسر نہیں، ان کی کوئی آمدن نہیں اور ایسے وہ (میزبان) ملک کی معیشت پر بوجھ بھی ہیں۔اس مباحثے میں لبنان اور اردن کے رہنما بھی شریک تھے۔ ان دونوں ملکوں کو شام کی خانہ جنگی کے باعث پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی کرنا پڑی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :