بھارت میں حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ روزانہ 46 کسان خودکشی کرنے پر مجبور

کسانوں میں زیادہ تر خود کشیوں کی وجوہات محبت میں ناکامی اور ذہنی تنا ہے، بھارتی وزیر کی انوکھی منطق

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:43

بھارت میں حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ روزانہ 46 ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) خود کو دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار کرنے والے بھارت میں روزانہ 46 کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ کسان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ہر روز 46 کسان خود کشی کر رہے ہیں۔

دسری جانب بھارت کے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کسانوں کی خود کشیوں پر انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں میں زیادہ تر خود کشیوں کی وجوہات محبت میں ناکامی اور ذہنی تنا ہے۔واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں بھارت میں مجموعی طور پر 12 ہزار 360 کسانوں نے خود کشیاں کی جس میں سے 50 فیصد کے قریب خود کشیاں ریاست مہاراشٹر میں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :