بینک آف خیبر کے صوبائی حکومت اوروزیرخزانہ پر سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے،انجینئر امیر مقام کا مطالبہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے پانی وبجلی انجینئر امیر مقام نے مطالبہ کیا ہے کہ بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی حکومت اور وزیرخزانہ خیبرپختونخوا پر سنگین الزامات کی تحقیقات کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بینک آف خیبرکے اشتہار کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیک اور دیانتدار قیادت کا نعرہ لگانے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیاہے۔

عمران خان اورسراج الحق کی تبدیلی سب کو نظر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر میں خیبرپختونخوا کے عوام کی امانتیں ہیں،اسے تباہ نہیں ہونے دیں گے۔امیر مقام نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اورقوم کو جواب دیں۔

متعلقہ عنوان :