ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:40

ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف سپریم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز مشرف کا نام ایک دن میں ای سی ایل سے نکال دیا گیا‘ مشرف کا نام نکالا جاسکتا ہے تو میرا کیوں نہیں‘ عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور وزارت داخلہ کے خلاف عدالت عظمیٰ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز مشرف کا نام ایک دن میں ای سی ایل سے نکال دیا گیا‘ مشرف کا نام نکالا جاسکتا ہے تو میرا کیوں نہیں‘ عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے ۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ ‘ ایڈیشنل سیکرٹری ای سی ایل اور ایڈیشنل سیکرٹری شاہد حیات کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم کے بعد ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کا کیا جواز ہے کیا کہ میرا جرم پرویز مشرف سے بھی بڑا ہے۔