کراچی ،مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے 3مفرور کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنان کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے 3مفرور کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں مذہبی جماعت کے کارکنان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی کہ تینوں ملزمان شہر میں موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے جس پر عدالت نے ملزمان اسد ،سعد اور فیصل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔