ضلع ناظم صوابی کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے دس لاکھ روپے فنڈز کی منظوری، وکلاء کی سیروتفریح کیلئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)ضلع ناظم صوابی امیر الرحمن نے ضلعی حکومت صوابی کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کیلئے دس لاکھ روپے فنڈز کی منظوری اور وکلاء کی سیر و تفریح کے لئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار کے بہتر روابط سے نہ صرف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز جلد نمٹائے جائیں گے بلکہ عوام کو سستا اور فوری انصاف بھی ملے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بار روم ، جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور(صوابی)میں ضلعی بار کے نو منتخب اراکین سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔بار کونسل کے رہنما و سابق صدر اور اے این پی کے مرکزی رہنما عبدالطیف خان ایڈوکیٹ کے علاوہ سیاسی قائدین ، وکلاء ، ججز و دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی ضلع ناظم امیر الرحمن نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے وکلاء نے ہمیشہ جو کر دار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے صوابی کی تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں کافی فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٴ ( ٴپروگرام کے لئے پچاس اور پچیس ہزار روپے فنڈز مختص کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل صوابی میں اپوزیشن کا تصور ختم کر دیا گیا ہے تمام اراکین کو مساوی فنڈز تر قیاتی کاموں کے لئے دیا جارہا ہے ضلع میں تر قیاتی منصوبے مشاور ت سے شروع کئے جارہے ہیں ہم کسی کے کام میں مداخلت کر تے ہیں اور نہ ہی کسی کی مداخلت مانتے ہیں وفاق اور صوبے کے ساتھ ضلع کی ترقی کے لئے بہتر روابط رکھتے ہیں انہوں نے اس امر پر آفسوس کااظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں جتنے سرکاری محکمے ہیں اس میں اب بھی مداخلت کی جارہی ہے محکمہ صحت میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر راتوں رات کلاس فورز بھرتے کئے جارہے ہیں۔

تقریب سے چیر مین الیکشن کمیشن محمد رشید ایڈوکیٹ ، صدر بار ارشد علی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری صغیر خان ایڈوکیٹ اور محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔