پنجاب میں کر پشن کے ”چھوٹو اور بڑو “گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے‘ چوہدری محمد سرور

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں کر پشن کے ”چھوٹو اور بڑو “گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے، (ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا،کر پشن کی وجہ سے جمہو ریت پر” ہچکولے “کھاتی ہے،پیپلزپارٹی سمیت جو بھی سامنے یا خفیہ طر یقے سے حکومت کا ساتھ دینے کی غلطی کر یگا سیاسی موت مر جائیگا،کر پشن کیخلاف تحر یک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے‘تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یے کی سیاست کرتی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔

وہ ہفتے کے ر وزلاہور کے علاقہ شالیمار ٹاؤن میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری ‘عمران ٹائیگرز فورس سید راشد رحمن ‘اقلیتی رکن کامران پرویز سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں حکمرانوں نے پو لیس جیسے ادارے کو بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ کر دیا ہے اور آج یہی وجہ ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف بھی کاروائی کیلئے حکومت کو دیگر اداروں کو مدد کیلئے بلانا پڑ ا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب میں پو لیس سمیت دیگر ادارے غیر سیاسی نہیں ہوں گے اس وقت تک ان اداروں کی مضبوط اور بہتر انداز میں کام کر نا ممکن نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں کہا کہ پاک افواج اور رینجرز کا جنوبی پنجاب میں دہشتگرد اور ڈکیت چھوٹو گینگ کے خلاف آپر یشن قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس سے وہاں کے عوام کو سکون ملے سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی کاروائیاں کر نا ضروری ہیں اور پنجاب میں نیب سمیت دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی بلا تفر یق فوری آپر یشن شروع کر یں تاکہ قوم کو کر پشن کے اس کینسر سے بھی نجات دلائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :