انضمام ہمارے کوچ ‘ کسی اور سے کنٹریکٹ کیسے کر سکتے ہیں ‘ افغان کرکٹ بورڈ
افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور زشروع کر دیا
ہفتہ 16 اپریل 2016 16:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف سلیکٹر کی پیشکش قبول کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور زشروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ سے قبل از وقت معاہد ہ ختم کرکے پاکستانی کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کی آفر قبول کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ سرگرم ہو گیا اور انضمام الحق کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا ہے ۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ انضمام الحق کا پی سی بی کیساتھ کنٹریکٹ کی مدت باقی ہے اس لئے انہیں ریلیز کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کو پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش سے لاعلم تھا تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے رابطے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ انضمام الحق اس وقت بھی افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں اورانہیں 12 ہزار ڈالر ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے ‘ ابھی انضمام الحق سے معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے, وہ کسی اور سے کنٹریکٹ کیسے کر سکتے ہیں ‘ ہم چاہتے کہ انضمام الحق کو چنگ جاری رکھیں اس حوالے سے ان سے بات کی جائیگی اور معاملات کو حل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.