کراچی ،ڈپٹی کمشنر کورنگی زمان احمد ناریجو کا امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)ڈپٹی کمشنر کورنگی زمان احمد ناریجو کا امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ ڈپٹی کمشنر کورنگی نے امتحا نات کے دوران کئے گئے انتظا مات پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دوران امتحانات کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پہ موجود اساتزہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کسی بھی قسم کے دباوں میں آئے بغیر نقل کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لائیں ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مفاد نسواں اسکول کے 32طالب علموں کو دوران نقل رنگے ہاتھوں پکڑا اور کلاس سے باہر نکال دیا اور ان طالب علموں کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات صادر فرمائے اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ولی محمد بلوچ بھی موجود تھے۔