ٹنڈوآدم،پیپلز پارٹی سندھ کونسل کانہروں کوپختہ کرنے میں کرپشن اورغیرمعیاری میٹریل کے استعمال کیخلاف ہائیکورٹ جانے کافیصلہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:22

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے ممبراورسٹی صدرکانہروں کوپختہ کرنے کے کام میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اورغیرمعیاری مٹیریل کے استعمال کے خلاف ہائیکورٹ جانے کافیصلہ نیب سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کی زراعت کوبہتربنانے کیلئے ایشین ڈولپمنٹ بینک کی طرف سے فراہم کردہ اربوں روپے ضائع ہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں پی پی پی سندھ کونسل کے رکن اورسابق چئرمین بلدیہ ٹنڈوآدم لالہ محمدایوب خان نے مقامی زمینداروں کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈوآدم میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت پرالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ سوئی کندڑشاخ جس کی لمبائی تقریباًسترہ میل ہے کوپختہ کرنے کیلئے چالیس کروڑروپے کابجٹ رکھاگیا لیکن کام میں غیرمعیاری مٹیریل کے استعمال اورکروڑوں روپے کی کرپشن کے باعث سیسی لائننگ ایک ماہ بھی پانی کا دباوٴ برداشت نہ کرسکی اورپانی کے ساتھ ہی بہہ گئی جبکہ شاخ کوپختہ کرنے کا کام زیروپوائنٹ سے شروع کرنے کے بجائے ٹیل سے شروع کیا جس کے باعث لیول اوپر نیچے ہونے سے پانی 15 سے زائدواٹرکورس تک نہیں پہنچ پا رہا اور شاخ کاپانی ٹیل سے پندرہ کلومیٹرپہلے ہی رک جاتاہے جس سے ہزاروں ایکڑزمین کے بنجرہونے اورسینکڑوں کسانوں کے بے روزگارہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں انہوں نے سپریم کورٹ، نیب، محکمہ اینٹی کرپشن سے شاخ کے تعمیراتی کام میں کرپشن کے خلاف فوری تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے محکمہ ایریگشن کے افسران کوبھی تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ زمینداروں کوانصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :