رینجرز کا گلزار ہجری میں فلیٹ پر چھاپہ سیاسی جماعت کے4کارکنان گرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) رینجرز نے کراچی کے علاقے گلزار ہجری سے سیاسی جماعت کے 4کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح گلزار ہجری کے علاقے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مارکر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :