کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا،مزید 29 کیس سامنے آ گئے،رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد380 ہوگئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:11

کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا،مزید 29 کیس سامنے آ گئے،رواں سال متاثرہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) شہر قائد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،مزید29کیسزسامنے آگئے۔جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد380ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں20ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ9مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور380کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں17کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شہر میں ڈینگی کے 3593جبکہ صوبے میں 3676کیسز سامنے آئے تھے اور ڈینگی سے 11ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :