چین کا زلزلے پر جاپان سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:08

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء ) چین نے جاپان کے جنوب مغربی جزیرہ کایو شو میں تما موٹو کمشنری کو لرزہ دینے والے زلزلے کے زبردست جھٹکے پر جاپان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کانگ نے ایک محضر نامے میں کہا کہ ٹیم کو اس المیے پر تشویش ہے اور غمزدہ خاندانوں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتا ہے ۔لیو نے کہا کہ فی الوقت کسی چینی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس المیے کی صورتحال کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :