چینی کسٹم حکام نے جرمنی سے برآمد کر دہ چیونٹیاں قبضہ میں لے لیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:03

چنگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) چین کے جنوب مشرقی صوبے سچوان کے شہر چنگ ڈو کے کسٹم حکام نے ایک پیکٹ اپنی تحویل میں لے لیاہے جو جرمنی سے بھیجا گیا ہے جس میں سو سے زیادہ زندہ چیونٹیاں موجود تھیں ، سیاہ رنگ کی ان چیونٹیوں کی لمبائی 1.

(جاری ہے)

5سے 2سینٹی میٹر تک بتائی جاتی ہے ،یہ ایک پانی والی ٹیسٹ ٹیوب میں بند کی گئی تھیں ، ان میں سے تین کی شناخت ملکہ چیونٹیوں کے طورپر ہوئی ہے جو تقریباً 3سینٹی میٹر لمبی ہے ، ملکہ چیونٹیوں کی ٹیوب میں نوزائیدہ چیونٹیاں بھی تھیں ، گذشتہ سال نومبر بھی کسٹم حکام نے ایک ہزار زندہ چیونٹیاں اپنی تحویل میں لی تھیں جو جرمنی سے بھیجی گئی تھیں ، چین میں یہ بڑی چیونٹیاں گھر میں رکھی جاتی ہیں ، ان چیونٹیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ما حول کیلئے خطرناک ہو سکتی ہیں ،چین میں ان خطرناک چیونٹیوں کی درآمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ہینان صوبے کے کرنٹین بیور و کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں خطرناک پودوں اور جانوروں کے 707 پنجرے قبضے میں لئے گئے جن میں 68مختلف نسلوں کے پرندے اور جانور شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :