جمہوریہ کوریا علاقے میں کشیدگی بڑھانے سے باز رہے

فریقین سلامتی کونسل کی قرارداد پر مکمل عملدر آمد کر یں ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) چین نے کوریائی جزائر کے مسئلے کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ کوئی ایسی کارروائی نہ کریں جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو اور صورتحال بگڑ جانے کا خدشہ ہو ، چین نے یہ ردعمل ان اطلاعات کے بعد ظاہر کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کا درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بلاسٹک میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ جمہوریہ کوریا کے میزائلوں کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں با لکل واضح ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کی طرف سے یہ کارروائی کسی طورپر مناسب نہیں ، اس وقت کوریائی جزائز کی موجودہ صورتحال پیچیدہ اور حساس ہے اس لئے ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام فریقین سلامتی کونسل کی قرار داد پر مکمل عمل کریں گے اور کشیدگی پید ا کرنے اور صورتحال کو خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوریائی جزائر میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے کام کریں ، جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ آپ نے جمہوریہ کوریا کے مرحوم رہنما کم ال سنگ کی سالگرہ کے موقع پر خیر سگالی کا پیغام بھیجا ہے تو ترجمان نے کہا کہ وہ بطور پڑوسی دوست بھیجا گیا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی کچھ روایات بھی موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :