برطانیہ ‘ پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا
ہفتہ 16 اپریل 2016 15:58
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) برطانیہ میں پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق گرفتاریاں بلجیم اور فرانس میں ہونے والے حملوں کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ۔برطانوی پولیس کے مطابق تین مردوں اور ایک خاتون کو جمعرات کو برمنگھم سے گرفتار کیا گیا ‘ ایک دوسرے شخص کو لندن کے گیٹ وِک ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا۔
برطانیہ کی ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے نائب سربراہ مارکوس بیئل نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام گرفتاریاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں۔مارکوس بیئل کے مطابق گرفتار شدگان برطانیہ کے شہریوں کیلئے خطرہ نہیں رہے اور نہ ہی ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ برطانیہ میں کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔(جاری ہے)
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گرفتاریاں برطانوی پولیس کے انسدادِ دہشت گردی یونٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں جن میں اسے خفیہ ایجنسی 'ایم آئی 5' اور بلجیم اور فرانس کے تحقیقاتی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ ملزمان کو ویسٹ مڈلینڈز کے پولیس مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.