امریکی ملک یوروگوئے کے شمال مغربی علاقے میں طوفانِ گردوباراں کی زد میں آ کر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی ملک یوروگوئے کے شمال مغربی علاقے میں طوفانِ گردوباراں کی زد میں آ کر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ‘ ٹورنیڈو کی لپیٹ میں یوروگوئے کا شمال مغربی شہر ڈولوریس آیا ‘ طوفان کے ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر کی رفتار کے جھکڑ تھے ‘ پولیس اور امدادی اہلکار لاپتہ ہو جانے والے ایک درجن افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ‘ انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔

(جاری ہے)

یوروگوئے کے صدر تبارے وازکوئز نے ڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :