سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:21

راولپنڈی۔16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے کی ۔دوران سماعت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام اصغر جتوئی کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند ہو نے کے بعد سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی آئندہ سماعت میں گواہ پر جرح ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :