بنگلہ دیش کی پولیس نے بغاوت کے الزام میں معمر ایڈیٹر کو گرفتارکرلیا

شفق رحمان بیگم خالدہ ضیاء کے سپیچ رائٹر بھی رہ چکے ہیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:01

ڈھاکہ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش کی پولیس نے بغاوت کے الزام میں معمر ایڈیٹر کو گرفتارکرلیا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے حزب اختلاف کے موقف کے حامی اخبارنویسوں اوربلاگرز کو گرفتارکرنے کا یہ تازہ واقعے ہے اور بعض لوگ اس خدشے کا اظہارکررہے ہیں کہ بنگلہ دیش کی حکومت آنے والے دنوں میں پریس کے خلاف مزید اقدامات کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈھاکہ میں پولیس نے ایک ٹی وی چینل سے وابستہ 81سالہ ایڈیٹر شفق رحمان کو ان کے گھر سے گرفتارکیا۔پولیس نے بعد میں بتایا کی انہیں بغاوت کے الزام میں گرفتارکیا گیاہے ۔ شفق رحمان سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے سپیچ رائٹر بھی رہ چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ شفق رحمان وزیراعظم حسینہ واجد کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔انہیں 2015میں دائر ایک درخواست پر گرفتار کیا گیاہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی پولیس اپوزیشن کے موقف کے حامی دو صحافیوں کوگرفتارکرچکی ہیں۔ شفق رحمان اس سے قبل وسیع الاشاعت بنگلہ روزنامے کے مدیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :