سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں بارش اورسیلاب سے 7افراد ہلاک، 90کو بچالیاگیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:00

ریاض۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں بارش اورسیلاب سے 7افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 90کو بچالیاگیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشہ روز بارش اورسیلاب سے کم سے کم 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ محکمے کے کارکنوں نے 90 شہریوں کو کو بچالیا۔علاقہ میں سول ڈیفنس کے 100رضاکاروں کو تعینات کردیا گیاہے۔بیان کے مطابق 50خاندانوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :