اوآئی سی میں شامل ممالک میں خواتین میں چھاتی اوربیضہ دانی کے سرطان سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پرزور

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:00

استنبول ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی ) میں شامل ممالک میں خواتین میں چھاتی اوربیضہ دانی کے سرطان سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پرزوردیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی ) کی سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول میں اوآئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے صحت اورمحکمہ صحت کے حکام نے شرکی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اوآئی سی میں شامل ممالک میں خواتین میں چھاتی اوربیضہ دانی کے سرطان سے نمٹنے کیلیئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اوراس ضمن میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔ترکی کے وزیر صحت نے اس غیرمعمولی کانفرنس کا افتتاح کیا اورکانفرنس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ایادآمین مدنی اوراسلامی ترقیاتی بنک کے صدر احمد محمود علی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک میں خواتین کی صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ بالخصوص خواتین میں چھاتی اوربیضہ دانی کے سرطان سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات وقت کا تقاضاہے۔ترکی کی خاتون اول نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔