”وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام“32کلومیٹرسڑکوں کی بحالی وکشادگی کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ،ڈی او پلاننگ

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:59

بھکر۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں ضلع کی دو مختلف سڑکوں کی بحالی وکشادگی کا کام تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے جو تقریباً 30کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈ ی او)پلاننگ حافظ حفیظ الرحمن اولکھ نے مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع میں زیر تعمیر سڑکوں کے بار ے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔

ڈی او پلاننگ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31کلومیٹر لمبی یہ سڑکیں تحصیل منکیرہ اور تحصیل دریاخان میں تعمیر کی جارہی ہیں جن میں حیدرآباد تاچھمب اور انارشاہ تاڈگر لیل روڈشامل ہیں اور ان کی لمبائی بالترتیب 16.71کلومیٹر اور 14.5کلومیٹر جبکہ لاگت 158.793ملین روپے اور 140.793ملین روپے ہے۔

(جاری ہے)

ڈی اوپلاننگ نے کہاکہ محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کے زیر اہتمام مذکورہ سڑکوں کی بحالی و کشادگی سے متعلقہ دیہی علاقوں کی بہت بڑی آبادی کی زراعت ،تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی آسان ترین ہوجائیگی جبکہ کسانوں کی معاشی خوشحالی میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوگا۔

ڈی او پلاننگ نے مزید بتایا کہ قبل ازیں پہلے مرحلہ میں ضلع میں پانچ مختلف سڑکوں کی بحالی وکشادگی کاکام23کروڑ 32لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجاچکاہے اور یہ مکمل شدہ سڑکیں 32کلومیٹر کی مجموعی لمبائی پر محیط ہیں۔

متعلقہ عنوان :