ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 14:53

ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے معاملے پر کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی نے وزارت داخلہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، اے ڈی ای سی ایل اور اے ڈی شاہد حیات کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں جمع کروائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ اگر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جا سکتا ہے تو میرا کیوں نہیں؟ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود میرا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم گذشتہ رات ایان علی کو نام تاحال ای سی ایل میں شامل ہونے کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :