قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مردان میں کارروائی ‘ پولیس کی ورد ی میں ملبوس ڈاکو اور پانچ ساتھی گرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:33

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو اور اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان سے چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک نے پولیس کا یونیفارم پہن رکھا تھا ۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ، 2 رائفلیں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں جبکہ انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :