Live Updates

پنجاب حکومت پولیس کو سیاسی انتقام لینے کیلئے استعمال کرتی ہے ‘ عمران خان

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس کو سیاسی انتقام لینے کیلئے استعمال کرتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرچیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ پنجاب پولیس کو میرٹ کا خاتمہ کرکے اور سیاسی بنا کر تباہ کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس میں سیاسی مداخلت کے باعث پروفیشنلزم ختم ہوگیاہے جس کانتیجہ راجن پور آپریشن میں پولیس اہلکارو ں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کے مقابلے میں خیبر پختونخواکی پولیس غیر سیاسی ،پروفیشنل اور مکمل میرٹ پر بنی ہے جس کے اہلکار قومی ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس)پاس کرنے کے منتخب ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :