بھارت نے او آئی سی کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان کومسترد کردیا

او آئی سی کے منشور میں بھارت کے اٹوٹ انگ جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کی بنیاد پر غلط اور گمراہ کن نقطہ نظر پیش کیا گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) بھارت نے او آئی سی کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوآئی سی کا بیان بدقسمتی اور حقائق کی بنیاد پر غلط ہے ،تنظیم مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے احتراز کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اوآئی سی کے بیان پر ردعمل عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ترکی کے استنبول میں 14-15 اپریل کو منعقد ہ 13 ویں او آئی سی سربراہان اسلامی ممالک کی کانفرنس کے منشور میں بھارت کے اٹوٹ انگ جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کی بنیاد پر غلط اور گمراہ کن نقطہ نظر پیش کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہبھارت ایسے تبصرے کو سرے سے مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور او آئی سی کو اس پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :