چھوٹو گینگ کے خلاف جاری کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر شیلنگ

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:00

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) راجن پور میں جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے گینگ کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر شیلنگ کی گئی ‘ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ‘ علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ‘ رینجر ز اور آرمی کے جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر پر اینٹی ایئر کرافٹ گن سے فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید فوجی کمک بھیجی جائیگی اور علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ۔

ادھر حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی کہ چھوٹو گینگ کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر کچے کے علاقے میں پولیس اور فوج کا چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن کے بعد کرفیو میں تین گھنٹے کیلئے نرمی کی گئی تھی جس کے بعد علاقے میں دوبار کرفیو نافذ کر کے آپریشن شروع کر دیا گیا ڈی پی اوغلام مبشر میکن نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ راجن پور کے علاقے کچابنگلااچھا،کچاشاہ والی،کچاسون میانی،مورواورکچاجمال میں دو گھنٹے کیلئے کرفیو میں نرمی کر دی گئی اور تین گھنٹے کی نرمی کے بعد چھوٹو گینگ کیخلاف ایک بار پھر آپریشن ضرب آہن شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں چھورٹو گینگ کی حراست سے پولیس کے 24مغوی اہلکار بازیاب کرا لئے گئے ہیں ۔