میڈیکل چیک اپ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ہشاش بشاش، شاپنگ کرنے پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 13:48

میڈیکل چیک اپ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ہشاش بشاش، شاپنگ کرنے پہنچ ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے اور علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ دو روز قبل وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے کے لیے اسپتال گئے جہاں ان کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔ ذرائع کے توسط سے موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت خرابی کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کرنے کا بھی امکان ہے۔

لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ گھنٹے قبل ہی پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں وزیر اعظم نواز شریف خاصے ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر برطانیہ کے ایک رہائشی لڑکے نے اپنے اکاؤنٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی، اس تصویر کے عقب میں مردانہ کپڑوں کی ایک دکان دیکھی جا سکتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گھر پر آرام فرمانے کی بجائے لندن کے شاپنگ مال میں موجود ہیں۔ اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گذشتہ روز اسپتال میں چیک اپ کروانے والے وزیر اعظم نواز شریف ایک دم اتنے ہشاش بشاش کیسے ہو گئے کہ خریداری کے لیے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :