پاک فوج نے راجن پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ضرب آہن کا چارج سنبھال لیا

ڈاکوؤں کے خلاف تمام تر وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ‘ اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں اور رینجرز کے دستے تعینات

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:45

راولپنڈی/راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) پاک فوج نے راجن پور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ضرب آہن کا چارج سنبھال لیا‘ ڈاکوؤں کے خلاف تمام تر وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ‘ اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں اور رینجرز کے دستے تعینات کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کچے میں آپریشن میں پاک فوج کے دستوں نے چارج سنبھال لیا۔

علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کے دستے بھی پاک فوج کی زیر قیادت آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کچہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :