لاس اینجلس پولیس اورمحکمہ جنگلی حیات نے پہاڑی شیرکوپکڑ لیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:42

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی ریاست لاس اینجلس میں پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے پہاڑی شہرکو پکڑ لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے گرینیڈا ہلز میں آ جانیوالے پہاڑی شیر کو بیہوش کر کے پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

پہاڑی شیر سب سے پہلے گرینیڈا ہلز کے علاقے میں کینیڈی ہائی سکول کے کیمپس میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد اسے پکڑنے کیلئے پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے افسروں کی ٹیم سکول پہنچی شیر کوبے ہوش کرنے کیلئے ٹرینکولائزر سے فائر کیا گیا تو شیر ادھر ادھر دوڑتا رہا اور اس نے ایک دیوار پھلانگنے کی کوشش بھی کی لیکن دوا کے اثر سے بیہوش ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :