بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں فرقہ وارنہ فسادات پھوٹ پڑے، جھڑپوں میں،مسلمان شہری ہلاک، ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد زخمی ، درجنوں گرفتار،علاقے میں کشیدیگی،جلاؤ گھیراؤ ، کرفیو نافذ ،متاثرہ علاقوں میں پولیس کے اضافی دستے تعینات

تنازع رام نومی جلوس کے راستے پر شروع ہوا،مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی،پولیس حکام

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:39

بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں فرقہ وارنہ فسادات پھوٹ پڑے، جھڑپوں میں،مسلمان ..

رانچی / نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں رام نومی (بھگوان رام کی پیدائش) کے جلوس کے دوران فرقہ وارنہ فسادات پھوٹ پڑے،ہندوں اور مسلمانوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا،علاقے میں کشیدیگی،،جلاؤ گھیراؤ کے واقعات اور جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں رام نومی (بھگوان رام کی پیدائش) کے جلوس کے دوران ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔۔حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ضلع ہزاری باغ کے کیرے ڈاری تھانے کے علاقے کے پانڈو میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

سب سے زیاہ خراب صورت حال بوکارو کی ہے جہاں جھڑپوں میں پولیس کے ڈپٹی کمشنر سمیت درجن بھر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ چترا نامی علاقے میں بھی ماحول بگاڑنے کی کوشش ہورہی ہیں جسے پولیس قابو میں کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔بوکارو کے ڈپٹی کمشنر رائے مہاپات نے بتایا ہے کہ شہر کے سیکٹر 12، مارافری، بال ڈیہہ اور بوکارو سٹیل سٹی تھانے والے علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

ان متاثرہ علاقوں میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لی پولیس فورس کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ادھر بوکارو پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں بہت سے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور گشت تیز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ تنازع رام نومی جلوس کے راستے پر تنازعے سے شروع ہوا تھا اور برہم جلوس نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی۔ہزاری باغ کے ایس پی اکھلیش جھا نے بتایا ہے کہ رام نومی جلوس کے دوران پانڈو گاں میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں مسلم برادری کا ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ فی الحال حالات کنٹرول میں ہیں لیکن جھڑپوں میں بہت سے لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔