Live Updates

چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 13:22

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : ان دنوں میں لندن میں مقیم پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن پر زیادہ دیر خاموش نہ رہ سکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ جس کے باعث پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ کچے کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا چارج اب پاک فوج کے دستوں نے سنبھال لیا ہے جبکہ آپریشن میں پاک فوج کے ہمراہ پولیس اور رینجرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :