چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پرسوں ہو گا

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ( پیر ) 18اپر یل کو ہو گا ۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وممبران شریک ہوں گے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے11ججز کی مستقلی کا جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جن میں جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں، جسٹس شاہد مبین، جسٹس سرداراحمد نعیم، جسٹس مشتاق احمد تارڑ، جسٹس فرخ گلزاراعوان، جسٹس ارم سجاد گل، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، جسٹس اسلم جاوید منہاس ، جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اورجسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل انہی ججز کی کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :