ایران اور جرمنی کے درمیان پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون جاری ہے، ایران

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:09

تہران ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) ایرانی وزیر تیل کی معاون برائے امور پیٹرو کیمیکل نے کہا ہے کہ ایران اور جرمنی کے درمیان پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں اچھا تعاون موجود ہے اور دونوں ممالک اس تعاون کو نئی سمت دینے کے خواہاں ہیں.

(جاری ہے)

یہ بات 'مرضیہ شاہدائی' نے منگل کے روز جرمن دارالحکومت 'برلن' میں معنقد ہونے والی 'ایران،جرمنی اقتصادی کانفرنس' یے دوران ارنا یے نمائندے کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برلن یانفرنس میں شرکاء نے ایران اور جرمنی کے درمیان موجودہ سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص دونوں ممالی کی کمپنیوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کا جائزہ لیا.انہوں نے مزید کہا یہ ایران اور جرمنی پیٹرو کیمیکیل کے شعبے میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے صلاحیت رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے جرمن کمپنیاں بالخصوص ان کے تجربات اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :