جاپان میں زلزلہ، سڑکوں اور گلیوں‌پر پراسرار جھاگ نے ڈیرے ڈال لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 12:58

جاپان میں زلزلہ، سڑکوں اور گلیوں‌پر پراسرار جھاگ نے ڈیرے ڈال لیے

جاپان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : جاپان میں زلزلے اور پے ر پے آنے والے آفٹر شاکس کے بعد ایک اور چیز جو سامنے آئی ہے وہ سڑکوں اور گلیوں پر ابھرنے والی ایک پُر اسرار جھاگ ہے جس نے تمام گلیوں اور سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جنوبی جاپان میں واقعہ ایک شہر میں بلبلوں کا ایک عجیب سا سمندر ابھر کر سڑکوں اور گلیوں میں پھیل گیا ہے۔

اس جھاگ کی وجہ سے پیدل چلنے والے اور گاڑیوں پر سوار افراد کو اس جھاگ کے سمندر کے بیچ میں سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

حاصل ہونے والی کچھ ابتدائی اطلاع کے مطابق یہ تمام مواد زیر زمین کسی پائپ کے پھٹنے کے سبب ابھر کر باہر آگیا ہے۔ اس جھاگ کے ابھر کر باہر آنے سے قبل سمندری سطح پر بھی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے تحت متعدد افراد کا یہ ماننا ہے کہ یہ مواد زلزلے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں اور علاقہ مکینوں نے اس پر اسرار جھاگ کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیںجس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آج صبح بھی جنوبی جاپان میں 7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں آنے والے ایک چھوٹے زلزلے کے بعد ایک بڑا جھٹکا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :