اقوام متحدہ کے سینئر افسر کی ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:57

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے کے ہائی کمشنر نے امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی
کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔کمشنر زید رعد الحسین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا لیکن مسلمانوں کے تئیں ان کی پالیسز اور ٹارچر کے تعلق سے ان کے موقف پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے انھیں متعصب اور کٹّر پن سے تعبیر کیا۔

مسٹر حسین نے کہا ’ کٹّرپن مضبوط لیڈر شپ کا ثبوت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رعد الحسین نے اوہائیو میں سامعین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگیز بیانات، اشتعال انگیزی اور دوسروں کو دبانے کی باتیں نہ تو ہنسانے والی تفریح ہے اور نہ ہی سیاسی مفاد کے لیے کوئی باوقار گاڑی،انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے صدر بننے کے لیے ہونے والے مقابلے میں سبقت لینے والے ایک امید وار نے چند ماہ قبل ٹارچر کی اپنی پرجوش حمایت کا اعلان کیا تھا وہ معلومات حاصل کرنے کے لیے جو شاید ان کے پاس ہوں بھی نہ اس کے لیے لوگوں کو ناقابل برداشت تکلیف پہنچانا،اپنی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسندی کے الزام میں افراد گرفتار افراد کو ایذائیں دینے کی حمایت کی ہے

متعلقہ عنوان :