اوپیک کا اجلاس کل قطرمیں ہوگا‘سعودی عرب ، روس اور وینزویلا سمیت خام تیل پیداکرنے والے ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 12:45

اوپیک کا اجلاس کل قطرمیں ہوگا‘سعودی عرب ، روس اور وینزویلا سمیت خام ..

دوحہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء) تیل برآمد کرنے والی تنظیم اوپیک کا اجلاس ہفتے کے روز قطرکے دارالحکومت دوحہ میں ہو گا،اجلاس میں خام تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ، روس اور وینزویلا سمیت خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اہم اجلاس کل دوحہ میں ہوگا،اجلا س میں عالمی سطح پرخام تیل کی طلب ورسد اورقیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے خام تیل کی پیدوارکم یا منجمد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی بڑھنے اور پیداوارمیں اضافی کے باعث قیمتیں کم سطح پر موجود ہے تاہم اوپیک اجلاس میں روس، وینزویلا، اور سعودی عرب سمیت دیگر اوپیک ممالک کی جانب سے خام تیل کی پیدوار کم یا منجمند کر نے پر اتفاق رائے کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے،واضح رہے کہ ایران نے اپنے آئل منسٹر کواجلاس میں بھیجنے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :