کراچی : گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں مدینہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کی ، دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد پولیس نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر صفدر مشہوانی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کی مدینہ کالونی میں چھاپہ مارا اور فائرنگ کےتبادلے کے بعد چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں میں محمد قادر خان عرف قاری صاحب ، حاجی امین عرف حاجی ، محمد خالد عرف چھوٹا خالد اور رحمت شاہ عرف حاجی صاحب شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، ایک رپیٹر ، دستی بم ، دو ڈیٹونیٹرز اور وائر برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے عبد الولی عرف عمر خراسانی گروپ سے ہے۔