روس بشار الاسد کو جنگ بندی کا پابند بنائے، جان کیری

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:08

واشنگٹن ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان_کیری نے کہا ہے کہ شام میں بحران کے حل اورامن بات چیت کامیاب بنانے کے لیے تمام فریقین کا جنگ بندی پر قائم رہنا ضروری ہے۔ خاص طورپر شام کی سرکاری فوج کی جانب سے آئے روز جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ناگزیر ہے اور روس اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

روس کو شام میں جنگ_بندی کو آگے بڑھانے اور صدر بشار_الاسد کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مدد کرنی چاہیے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی_لاوروف سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ ”امریکا کو توقع ہے کہ ماسکو حکومت شام میں صدر بشار الاسد کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

ادھر امریکا شامی اپوزیشن کو جنگ بندی پر قائم رہنے اور لڑائی سے گریز پر مجبور کرے گا تاکہ امن بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔"قبل ازیں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جان کیری اور لاوروف کے درمیان ہوئی ٹیلیفونک بات چیت میں شام کے بحران کے پرامن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماوٴں کے درمیان ہوئی بات چیت میں یوکرائن کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیری نے کہا کہ وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت میں شام میں سرکاری فوج کے ہاتھوں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ روس کو چاہیے کہ وہ اسد حکومت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔

متعلقہ عنوان :