یمن میں دیر پا قیام امن کی منزل قریب آپہنچی ، خصوصی ایلچی اقوام متحدہ
ہفتہ 16 اپریل 2016 12:07
اقوام متحدہ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ یمن میں دیر پا قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور امن وامان کی منزل ماضی کی نسبت کہیں زیادہ قریب آگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن میں امن وامان کے قیام کے لیے آنے والے چند ہفتے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نے نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی موجودہ سیاسی اور انسانی صورت حال پر مبنی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی_عرب اور دوسرے ملکوں کی مساعی سے یمن میں عارضی جنگ بندی کے بعد پرتشدد واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یمن میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے مزید پیش رفت بھی ہوگی۔
اسماعیل ولد الشیخ کا کہنا تھا کہ یمن میں بعض گروپوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ الجوف، تعز، مآرب اور عمران شہروں میں لڑائی کے دوران متعدد افراد مارے گئے۔ ان شہروں میں یمنی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کا افسوسناک سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔انہوں نے یمن میں امن امان کے قیام اور جنگ سے متاثرہ علاقوں تک امداد کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت اور باغی دونوں جنگ بندی کی سعودی مساعی کی تعریف کرتے ہیں۔سلامتی کونسل میں پیش کردہ رپورٹ میں یون این مندوب کا کہنا تھا کہ کویت کی نگرانی میں یمن کے تنازع کے حل کے لیے ہونے والی بات چیت عالمی اور عاقائی تعاون کا تقاضا کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں شامل قوتوں کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کا بھی متقاضی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.