سیئول میں فیری حادثے کے2سال پورے ہوجانے پر ایک تقریب کا انعقاد

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:07

سیئول ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں فیری حادثے کے2سال پورے ہوجانے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس حادثے میں ہلاک ہنے والے3سو افراد کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈوبنے والی فیری آبدوز کا ملبہ جلد از جلد تلاش کیا جاے تاکہ انہیں اپنے پیاروں کی باقیات مل سکیں۔ 6800ٹن وزنی فیری کو 2سال گزرنے کے باوجود سمندر سے نہیں نکالا جاسکا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے علاوہ9افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔