دبئی کی رہائشی خاتون پر ملازمہ کو بھوکا رکھ کر مارنے کا الزام عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 12:03

دبئی کی رہائشی خاتون پر ملازمہ کو بھوکا رکھ کر مارنے کا الزام عائد

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء): دبئی کی رہائشی ایک خاتون پر اپنی ملازمہ کو قوت برداشت سے زائد بھوکا رکھ کر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے اس سے قبل پولیس اسٹیشن میں اپنی نوکرانی کی بد نیتی میں ملوث ہونے پر شکایات بھی درج کروائی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق 61 سالہ اماراتی خاتون کی ہمشیرہ پر ایک انڈونیشین ملازمہ پر تشدد کرنے اور اس کو بھوکا رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

51 سالہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ فریج میں کھانا وافر مقدار میں موجود ہوتا تھا جبکہ فریج کو کبھی تالہ بھی نہیں لگایا گیا۔ پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق مدعی کے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں پر ملازمہ کو باہر جانے سے روکنے کے لیے ایک دھاتی تار لگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے مطابق ملازمہ کی لاش کو گذشتہ برس 16 ستمبر کو اس کے کفیل کے گھر سے برآمد کیا گیا۔

فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمہ انتہائی کمزور تھی جس کی وجہ اسے کافی دیر تک بھوکا رکھنا قرار پائی۔ جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات سے یہ واضح تھا کہ ملازمہ کو وقتاً فوقتاً مارا پیٹا بھی جاتا ہے۔ کرائم سین کے آفیسر نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ گھر میں خون کے دھبے بھی دیکھے جن میں سے بعض کو صاف کردیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم خاتون نے ملازمہ کو اس کے حقوق کے حصول سے دور رکھنے کے لیے ایسا کیا۔