عوام اب کسی کو ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، چند عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے، سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 16 اپریل 2016 11:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چند عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں جبکہ عوام اب کسی کو اس سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا شعار ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت ہے۔ عوام ماضی میں مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والوں کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔