دوبئی کے بعد شارجہ ایئرپورٹ پر ہرمسافرپر35درہم ٹیکس نافذکردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 11:35

دوبئی کے بعد شارجہ ایئرپورٹ پر ہرمسافرپر35درہم ٹیکس نافذکردیا گیا

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء)شارجہ کی ایگزیکٹیوکونسل نے ریاست کے ایئرپورٹ پر 35درہم فی مسافر اضافی فیس نافذکردی ہے جوکہ ہر مسافر سے شارجہ چھوڑتے وقت ایئرپورٹ پرفراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے عوض لی جائے گی.

(جاری ہے)

کونسل کی قراردادنمبر12/2016کے مطابق ایئرپورٹ سہولیات فیس کا اطلاق تمام مسافروں پر ہوگا ایسے مسافروں کو بھی یہ فیس اداکرنا ہوگی جنہوں نے کنکٹنگ فلائٹ کے لیے شارجہ ایئرپورٹ پر لینڈکیا بچے‘آن ڈیوٹی جہازوں کا عملہ‘ایسے مسافر جن کی آمد اور خروج ایک ہی نمبر کی فلائٹ سے ہوگا وہ اس فیس سے مثتنی ہونگے. دوبئی اور شارجہ کی جانب سے مسافروں پر فیس عائد کیئے جانے کے بعد زیادہ ترتارکین وطن نے امارات کی دیگر ریاستوں کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جن پر ابھی یہ فیس نافذ نہیں کی گئی.