ابوظہبی میں ٹریفک قوانین کی ایک لاکھ کے قریب سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 11:35

ابوظہبی میں ٹریفک قوانین کی ایک لاکھ کے قریب سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء)ابوظہبی میں ٹریفک قوانین کی ایک لاکھ کے قریب سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈکی گئی ہیں اور لاکھوں درہم کے جرمانے کیئے گئے ہیں-ڈپٹی ڈائریکٹرٹریفک پولیس بریگیڈیئرخلیفہ محمد کے مطابق حد رفتار کی خلاف ورزی کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ ابوظہبی کے ٹریفک قوانین کے مطابق بہت بڑا جرم سمجھا جاتا ہے.

(جاری ہے)

دوسری بڑی خلاف ورزی گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال ہے جبکہ تیسری بڑی خلاف ورزی ناقص ٹائرزکے ساتھ گاڑی چلانا ہے. سٹرکوں پر ریس لگانے کے78واقعات‘3616اوورٹیکنگ کا غلط طریقہ‘اور 1495گاڑی کو اچانک موڑنے جیسی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے. انہوں نے بتایا کہ دوبئی ٹریفک پولیس قوانین کے بارے میں شعورکی بیداری کی مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ دوبئی کے اندر جہاں ٹریفک کا بہاﺅ ہر دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اضافہ ہوتے جارہا ہے جسے روکنا ہمارا فرض ہے تاکہ ہم اپنی شاہراﺅں کو محفوظ بناسکیں -