شارجہ میں نمائش سے 4لاکھ اماراتی درہم مالیت کا ہیروں کا ہار چوری ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 11:33

شارجہ میں نمائش سے 4لاکھ اماراتی درہم مالیت کا ہیروں کا ہار چوری ہوگیا

شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء) شارجہ ایکسپو میں ہونے والی ایک نمائش سے 4لاکھ اماراتی درہم مالیت کا ہیروں کا ہار چوری ہوگیا ہے-چوری کا یہ واقع شارجہ میں ہونیوالی مڈویسٹ واچ اینڈجیولری شو میں پیش آیا جہاں کروڑوں درہم کی جیولری نمائش کے لیے رکھی گئی تھی . شارجہ پولیس اس بات پر شدید پریشانی کا شکار ہے کہ لوگوں کی موجودگی میں نمائش کے دوران ہیروں کے انتہائی قیمتی ہار کا چوری ہو کیسے ہوا- پولیس نے موقع واردات سے فنگرپرنٹس اور دیگر ثبوت جمع کرکے لیکر تفتیش شروع کردی ہے.

متعلقہ عنوان :