الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ویب سائٹ سے گوشواروں کی تفصیلات غائب کیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 اپریل 2016 11:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) آئین اور ملکی قوانین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے مگر الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر موجود اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات ہٹا کر انہیں فائدہ پہنچاکر الیکشن کمیشن کے ادارے کی ساکھ کو بری طرح مجروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو تمام اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات دوبارہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے۔